گاڑیوں،موبائل فون، ڈرائی فروٹس سمیت لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ساتھ ہی تمام اشیائے تعیش کی درآمد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

سری لنکا: معاشی بحران شدید تر ہوگیا، حکومت کے پاس پیٹرول خریدنے کی سکت ختم ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے جس سے مقامی انڈسٹریز اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے تحت موبائل فون، ڈرائی فروٹس، کراکری ، شوز، ڈیکوریشن کا سامان، کارپٹس، فوڈ آئٹمز، ٹشو پیپرز، لگژری میٹرز ، سن گلاسز، جوسرز، فش اور فروزن فوڈز کی درآمد پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اولین ترجیح درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے، شہبازشریف کا ایک مقصد ہے کہ عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، مسلم لیگ ن کی حکومت گئی تو ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی، پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر 189 روپے تک آگیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو اقامے پر نکالا گیا اس وقت ڈالر 115 روپے کا تھا، گزشتہ4سال میں ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا گیا، عمران خان کو ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتہ چلتی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ تمام غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، الیکشن وہ کرائیں گے جو عوام کو ریلیف دینا جانتے ہیں، آپ نے الیکشن کرانا ہوتا تو عدم اعتماد سے پہلے الیکشن کراتے، آپ نے جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا آپ اس کے پاؤں پڑے، عدالتیں رات کو آئین شکنی کے خلاف کھلیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف روز آٹا اور چینی کی قیمتیں دیکھ کر سوتے ہیں، آپ تو چینی،آٹا اور آلو و ٹماٹر کو سستا کرنا نہیں آئے تھے، وزیراعطم شہبازشریف ان چیزوں کو سستا کرنے آئے ہیں،2018 میں ہم نے حکومت چھوڑی تو اس وقت چینی اور آٹا ایکسپورٹ ہو رہا تھا، آپ کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، عمران خان آج بھی خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔

6 ہفتوں میں معیشت تباہ کر دی گئی، شوکت ترین

مریم اورنگزیب نے سابقہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر معاشی دہشت گردی آپ نے کی،
ملک کی معیشت کے ساتھ آپ نے کھلواڑ کیا، آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدے کیے، کوئی تعریف میں کمی آتی تھی تو وزیر خزانہ بدل دیا جاتا تھا، ملک کے اندر پانچ سال تک مسلم لیگ ن نے 52 روپے چینی کی قیمت رکھی، ہم ہمیشہ ملک میں مہنگائی کو تاریخ کی کم ترین سطح پرلے کرآئے، جب فرح گوگی کے پاس پیسوں کی کمی آرہی ہوتی تھی تو پنجاب کے اندر تقرری اور تبادلے کئے جاتے تھے، ملک میں مہنگائی اور قرضے کا بوجھ آپ کا دیا ہوا تحفہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان کے جھوٹ سن سن کر تھک گئے ہیں، مسلط ٹولے کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، وفاق میں حکومت کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ نہیں پڑے، الیکشن کرانے کا فیصلہ حکومت، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا ہوگا، حکومت جب دل کرے گا الیکشن کرائے گی، عوام پوچھتی ہے کہ 4 سالہ دور میں آپ نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ آپ الیکشن بھی کرا سکتے تھے،امہنگائی اور بے روزگاری بھی کم کر سکتے تھے لیکن آپ کا مقصد صرف مافیا کی فنڈنگ کرنا تھا، سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں، نیب کو سیاسی انجینئر نگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ عمران نیازی کا ذیلی ادارہ تھا، سپریم کورٹ میں کیسز سے متعلق ہمارے قانونی ماہرین کام کررہے ہیں، آپ صبح،شام عدالتوں کودھمکیاں دیتے رہے، پہلے سپریم کورٹ کودھمکی دو، جب آپ کے حق میں فیصلہ آئے تو سب ٹھیک ہے۔

انتخابات کا اعلان 45 دنوں میں ہوجائیگا، نگران حکومت کیلئے معیشت دانوں کے انٹرویوز ہو رہےہیں: شیخ رشید

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ جتنا مرضی شورکریں،عوام جانتے ہیں آپ کا مقصد انتشار پھیلانا ہے،آپ اب بھی چاہتے ہیں ملک کے اندرانارکی ہو، آپ اپنے فرنٹ مین شہزاد اکبر اور فرح گوگی کی چوری اورڈاکے سے نظر نہیں ہٹا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں