نقل کرنے والوں پر 1 سے 3 سال پابندی لگانے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال پابندی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال تک پابندی ہوگی، سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے، بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج ملتان جلسے میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دیں گے

نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیا کے خلاف ایکشن ہوگا، انہوں نے بتایا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں400سےزائد موبائل فون پکڑے گئے، جبکہ کراچی، حیدرآباد اور رانی پور میں 196 طالبعلم نقل کرتے پکڑے گئے جبکہ 61افراد کسی اورکی جگہ امتحان دینے پرپکڑے گئے۔

میرپورخاص میں ایک بھی نقل کا کیس سامنے نہیں آیا، ٹیموں کوامتحانی مراکز میں الرٹ کردیا گیا ہے، ایسا قانون بنانے جارہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہوجائے۔


متعلقہ خبریں