بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Electricity

اسلام آباد: بجلی 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی جس پر نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔ نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد اور کوئلے سے 16.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حکم ، نیب نے تقرریوں و تبادلوں پر فوری پابندی لگا دی

مقامی گیس سے 9.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 17.37 فیصد اور ہوا سے 3.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اپریل میں 12 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔


متعلقہ خبریں