فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب


چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے افسران اور اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کئے۔

فوجی افسران اور جوانوں کو 89 تمغہ امتیاز ملٹری ، 36 ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہید ہونے والے جوانوں اور افسروں کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں