موجودہ حالات کی ذمہ داری ہم اکیلے نہیں اٹھا سکتے، شاہد خاقان عباسی

اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل میں اختلاف نہیں، انکم ٹیکس بڑھایا جائے، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی ذمہ داری ہم اکیلے نہیں اٹھا سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر سب مل کر ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے تو پھر انتخابات میں جائیں کیونکہ موجودہ حالات کی ذمہ داری ہم اکیلے نہیں اٹھا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے، سخت فیصلے بھی کریں اور اس کی ذمہ داری بھی لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرانی سرکار عوام پر قہر بن کر ٹوٹی، حمزہ شہباز

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سارے سپورٹ بھی کریں اور سب اس میں حصہ بھی ڈالیں۔


متعلقہ خبریں