بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟ اسد عمر

معیشت کسان اور مزدور ٹھیک کریں گے، اسد عمر|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پنجاب میں یہ نہیں طے ہو رہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہے اور بڑے صوبے میں تو یہ تک پتہ نہیں چل رہا ہے کہ گورنر کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات کی ذمہ داری ہم اکیلے نہیں اٹھا سکتے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ وفاق میں یہ نہیں پتہ چل رہا کہ فیصلہ سازی کا اختیار کس کے پاس ہے۔ ایٹمی ملک کے ساتھ یہ بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟


متعلقہ خبریں