آزادی کیلئے جدوجہد جرم ہے تو قبول کرتا ہوں، نتائج سے بھی واقف ہوں: یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں مؤقف

آزادی کیلئے جدوجہد جرم ہے تو قبول کرتا ہوں، نتائج سے بھی واقف ہوں: یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں مؤقف

اسلام آباد: ’’اگر آزادی کے لیے جدوجہد کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم قبول کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس کے نتائج سے بھی واقف ہوں‘‘۔ یہ تاریخی الفاظ کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک نے بھارتی عدالت میں اس وقت علی الاعلان ادا کیے جب ان پر الزامات عائد کیے گئے۔

حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی اخبارات بزنس اسٹینڈرڈ، انڈین ایکسپریس اور پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی عدالت نے گزشتہ روز تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے دائر ایک مقدمے میں یاسین ملک کو مجرم قرار دیا ہے۔ یاسین ملک پر درج مقدمے میں انہیں زیادہ سے زیادہ سزائے موت یا عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

این آئی اے کی جانب سے یاسین ملک پر دہشت گردانہ کارروائیوں، غیر قانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنا، دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے، مجرمانہ سازش کرنے اور بغاوت کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بھارتی عدالت میں پیشی کے دوران حریت پسند رہنما یاسین ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف اپنی سرزمین کی آزادی  کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک کارکن ہیں۔ انہوں نے عائد کردہ الزامات سے نہ صرف انکار کیا بلکہ ان پر احتجاج بھی کیا۔ انہوں ںے عدالت میں بنا کسی خوف کے بابانگ دہل کہا کہ مجھ پر عائد کردہ دہشت گردی کے الزامات من گھڑت و جھوٹے ہیں اور سیاسی طور پر بنائے گئے ہیں۔

ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے، مشعال ملک

عدالت کے جج پروین سنگھ نے یاسین ملک سمیت دیگر فریقین کے دلائل و مؤقف سننے کے بعد آئندہ سماعت کے لیے 25 مئی کی تاریخ دے دی اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ یاسین ملک اپنے مالی اثاثوں کے متعلق حلف نامہ فراہم پیش کریں۔

پاکستان نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے مشکوک اور سیاسی مقدمے میں سزا سنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستان نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف فرضی الزامات نہ صرف انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری اور سیاسی حقوق (آئی سی سی پی آر) کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یاسین ملک کو مجرم ٹھہرانے اور دیگر کشمیری رہنماؤں کے خلاف بنائے گئے مقدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم کرنے کے لیے بھارت کی طرف سے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنما کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر انسانی قید، من گھڑت مقدمات میں ان کا فرضی ٹرائل، جھوٹی سزا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے طور پر بدنام کرنے کی مذموم کوششیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے والے بھارتی عزائم کو مزید واضح کرتی ہیں۔

بھارتی فوج کی دہشتگردی، اپریل میں 26 کشمیری شہید

ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد مقامی لوگوں کی ہے اور اسے بھارتی حکومت کے سخت ہتھکنڈوں سے کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر انسانی حراستوں اور الزامات کے ذریعے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے، منصوبہ بند الزامات کے تحت حراست میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، کشمیر میں وحشیانہ فوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مشورہ دے کہ وہ یاسین ملک سمیت مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف تمام من گھڑت الزامات کو ختم کرے، ان کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائے اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کرے۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو ایک ڈیمارش بھی جاری کیا تھا۔

بلاول بھٹو کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع، دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں، بلاول بھٹو

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی عدم توجہی کے سبب کشمیری اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل ہو رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کریں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دروازہ کھولیں۔


متعلقہ خبریں