فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر


سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سپریم کورٹ نے اس ضمن میں فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 26 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بینچ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل قرار دیا تھا

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ وہ جھوٹا حلف نامہ جمع کراوانے کے مرتکب ہوئے۔ فیصل واوڈا سنہ 2018 کا الیکشن لڑنے کے وقت اہلیت نہیں رکھتے تھے۔


متعلقہ خبریں