راجہ ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا اور آج ایوان میں 16 اراکین نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا، پرویز الہی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور قائد حزب اختلاف انتخاب کی منظوری دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں