ن لیگ کو ایون میں اپنی اکثریت دوبارہ شو کرنا پڑے گی، شاہ خاور

ن لیگ کو ایون میں اپنی اکثریت دوبارہ شو کرنا پڑے گی، شاہ خاور

اسلام آباد: ممتاز قانون دان شاہ خاور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایوان میں اپنی اکثریت دوبارہ شو کرنا پڑے گی۔

علیم خان نے ایک ارب روپیہ پی ٹی آئی پر لگایا تو کمایا بھی ہے، فیاض الحسن چوہان

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان کا سوال‘ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق جج شاہ خاور نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بڑی دلچسپ صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر بیمار ہو یا باہر ہو تو اسپیکر صوبائی اسمبلی قائم مقام گورنر بنتا ہے لیکن کیا اسپیکر قائم مقام گورنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھا لیں گے؟

ایک سوال پر معروف قانون دان نے کہا کہ پنجاب میں درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 101 کے سب آرٹیکل 5 میں واضح طور پر  راستہ دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، مریم اورنگزیب

ممتاز قانون دان شاہ خاور نے واضح طور پر کہا کہ گورنر کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صدر اقدام اٹھا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں