عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان: آصف زرداری کا چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ


سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق نامناسب پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

آصف علی زردای نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہ گریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

عمران خان کی مریم نواز پر تنقید: ایک نامناسب جملہ کہہ ڈالا

انہوں نے کہا کہ یہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں، کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں