پی ٹی آئی رہنما  عالمگیر خان کی رہائش گاہ پرپولیس کا چھاپہ


کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما  عالمگیر خان کی رہائش  گاہ پرپولیس کی بھاری نفری پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہو گئی۔

پولیس نے عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے سوال وجواب کیے لیکن  کسی شخص کوحراست میں نہیں  لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے واقعہ کےحوالے سےدرخواست گلشن اقبال تھانےمیں جمع کرا دی۔اطلاع ملنے پر دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہونے اوراہل خانہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ پرپی ٹی آئی لائحہ عمل دے گی۔


متعلقہ خبریں