لندن میں میرے خلاف تحقیقات کروائی گئیں،بے گناہ ثابت ہوا، شہباز شریف

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  لندن کرائم ایجنسی نے میرے خلاف تحقیقات کیں، لیکن میں بے گناہ ثابت ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پیشی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان میں کہا لندن کرائم ایجنسی نے میرے خلاف تحقیقات کیں، لیکن میں بے گناہ ثابت ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ دبئی، فرانس، سوئٹزرلینڈ میں میرے خلاف تحقیقات کروائی گئی،پونے دو سال تحقیقات ہوئی، جلاوطنی میں تھا تو لندن امریکا میں قیام کیا، میرے پاس حرام پیسہ نہیں تھا، میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  پندرہ بیس سال لندن میں میری ایل سی گئی،خدانخواستہ ایک دھیلے کی بھی کرپشن کی ہوتی تو آج لندن نہ جاسکتا، میں نے پبلک سروس کی ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔


متعلقہ خبریں