31 مئی سے پہلے فیصلہ کر لیں کہیں گاڑی چھوٹ نہ جائے، شیخ رشید


راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلہ کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ گاڑی چھوٹ جائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کو سیاسی اکھاڑا بنانا فوج کو سیاست میں دھکیلنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے ؟ انتخابات کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کر لیں۔ 31 مئی سے پہلے فیصلے کر لیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں میرے خلاف تحقیقات کروائی گئیں،بے گناہ ثابت ہوا، شہباز شریف

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی، اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دونوں 16 ارب کے کرپشن کیس میں عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہیں جبکہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں اور مرکز میں بھی ایک ووٹ سے لنگڑی لولی حکومت ہے۔


متعلقہ خبریں