پاک فوج نے 27 ہیٹ ویو ریلیف سینٹرز قائم کر دیئے


راولپنڈی: پاک فوج نے ملک بھر میں شدید گرمی سے متاثرہ علاقوں میں 27 ریلیف سینٹرز قائم کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تھر اور چولستان کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہروں کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور دادو میں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس بنائے گئے ہیں۔

تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں میں بھی ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 31 مئی سے پہلے فیصلہ کر لیں کہیں گاڑی چھوٹ نہ جائے، شیخ رشید

ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی جاری ہے جبکہ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ہیٹ اسٹروک مراکز میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں