قیادت نے کیا ڈرنا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے، اسد عمر


 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قیادت نے کیا ڈرنا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مجھے سینئر افسر کی کال آئی کہا گیا ملتان میں عمران خان کو خطرہ ہے اور افسر نے کہا اسٹیج پر بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں کیونکہ مجھے حکومت سے عمران خان کو تھریٹ کا خط موصول ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں کہا گیا ایک بلٹ پروف گاڑی حکومت دے گی باقی انتظامات پارٹی کرے اور کہا گیا کہ عمران خان کو تھریٹ ہے سیکیورٹی کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں میرے خلاف تحقیقات کروائی گئیں،بے گناہ ثابت ہوا، شہباز شریف

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اگر غیر حکومتی شخصیت کی حفاظت حکومت کر سکتی ہے تو عمران خان کی کیوں نہیں ؟ گزشتہ رات بنی گالا میں پولیس کی بھاری نفری آئی اور کے ساتھ قیدیوں کی وین سمیت متعدد گاڑیاں تھیں۔ پولیس کا مؤقف تھا سیکیورٹی سروے کرنے آئے ہیں اور انہیں علم تھا عمران خان یہاں نہیں ہیں لیکن یہ یہاں کیوں آئے تھے، شاید عمران خان کو ڈرانے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف پر امن سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت سوچ رہی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے لیکن قیادت نے کیا ڈرنا ہمارا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کچھ ہوا تو ملک میں رد عمل کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ حکومت انتخابات کی تاریخ دے اور معاملہ حل کرے۔ شہباز شریف پر ترس آ رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے لیکن اب یہاں سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ انتخابات ہیں۔ شہباز شریف کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسے کس نے لا کر بٹھا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں