آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کو اپنے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم گورنر پنجاب کی تقرری کے بارے اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کریں۔ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں اور نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا اور موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قیادت نے کیا ڈرنا کوئی کارکن بھی ڈرنے والا نہیں ہے، اسد عمر

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں اور صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے اصولی مؤقف کی توثیق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا مؤقف مزید مستحکم ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کے انحراف اور وفاداریاں بدلنے کی تصدیق کی۔


متعلقہ خبریں