کہا جا رہا ہے 700 لوگوں کی گرفتاری ہونی ہے، فواد چودھری

فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فواد چودھری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے 700 لوگوں کی گرفتاری ہونی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ تحریک کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی گرفتاری ہے اور جو قانونی لائحہ عمل ہو گا وہ ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری پر اینٹی کرپشن کا الزام لگانا اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا۔ کہا جارہا ہے کہ 700 لوگوں کی فہرست ہے جن کی گرفتاری ہونی ہے۔ متعلقہ تھانہ بھی بات صحیح نہیں کر رہا، کسی کو کوئی پتا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری گرفتار

فواد چودھری نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری زیادتی ہے اور شیریں مزاری کی گرفتاری سے غلط پیغام جائے گا۔ شیریں مزاری سیاسی رہنما کے علاوہ ایک استاد بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری حکومت کی جانب سے اعلان جنگ ہے اور اگر یہ حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہم بھی اس کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں