بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 15سالہ لڑکی جاں بحق

بھارتی ریاست بہار شدید طوفان کی زد میں ہے، آسمانی بجلی گرنے سےچونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے بہار کےسولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے چونتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں