گوگل کا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے آج اپنا ڈوڈل برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کے نام کیا ہے۔

برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کی آج 144 ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر گوگل سرچ انجن کے لوگو کے بیچ میں گاما پہلوان کا خاکہ لگایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں گُرز ہے۔

گوگل سرچ انجن پر لگائے گئے گاما پہلوان کے خاکے پر کلک کیا جائے تو گوگل اپنے صارف کو سیدھا ویکیپیڈیا کے اس لنک پر لے جاتا ہے، جہاں گاما پہلوان کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں۔

Gama Pehlwan's 144th Birthday

واضح رہے کہ گاما پہلوان کو ناقابل شکست رہنے پر رستمِ زماں بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے 50 سالہ کیریئر میں 400 سے زائد کشتیاں جیتیں۔

گاما پہلوان کا اصل نام غلام محمد بخش تھا اور وہ ضلع امرتسر کے گاؤں جبووال میں پہلوانی سے وابستہ ایک مسلمان کشمیری گھرانے میں 22 مئی 1878 کو پیدا ہوئے ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد عزیز بخش اور ان کے بڑے بھائی امام بخش بھی پہلوان تھے۔

پاکستان کی آزادی کے موقع پر 1947 میں گاما پہلوان کا خاندان امرتسر سے لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر منتقل ہو گیا تھا۔ گاما پہلوان 23 مئی 1960 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اور انہیں لاہور کے پیر مکی مزار کے قریب قبرستان میں دفن کیا گیا۔


متعلقہ خبریں