حکومت جانے والی ہے،اب عوام ان کا سیاسی حشر کریں گے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کو پتہ ہے کہ حکومت جانے والی  ہے۔ اب عوام ان کا سیاسی حشر کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن والے نواز شریف کو بلائیں ، کیوں نہیں بلاتے؟ کیونکہ انہیں پتہ ہے حکومت جا رہی ہے۔ اب انہیں عوام میں جانا ہے۔ عوام میں آئیں، عوام  ان کا سیاسی حشر کریں گے۔

ان کا کہنا  ہے کہ آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاوں باندھ کر سیاسی طور پر لکشمی چوک میں مارا ہے۔جنہیں گالیاں دیتے تھے انہی سے مدد مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گرفتار، اسمبلی کا اجلاس آج

انہوں نے بتایا  ہے کہ آج تین بجے کے بعد عمران خان لانگ مارچ  کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔

شیخ رشید  نے پنجاب اسمبلی میں پولیس تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے پولیس کے ذریعے بند کردئیے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کا گیٹ بند کرنا پہلی قسط ہے، دوسری قسط آنے والی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سائینٹفک انداز سے کیسز کی  تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:دیکھتے ہیں کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے، پرویز الہیٰ

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ مجھے قتل کروانا اور ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ انکا کہنا ہے  کہ پاک فوج اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلوائے گی۔


متعلقہ خبریں