یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشعال ملک نے کہا کہ پہلے بھی جب یاسین ملک کو زہر دیا گیا تو یہ وفد میرے پاس آیا تھا اور اس وقت بھی مشکل گھڑی ہے، 25 مئی کو یاسین ملک کیس کا فیصلہ آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عمر قید یا پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے جبکہ یاسین ملک کے وکیل کو ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا انہیں برین ہیمریج ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حق اور سچ کے لیے قربانیاں دیں اور بلاول بھٹو زرداری کی والدہ اور ان کے نانا کی کشمیر کے لیے جدوجہد رہی ہے۔ مجھے 8 سال سے یاسین ملک سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو عدالت میں بولنے نہیں دیا جاتا اور میں یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں کیونکہ یاسین ملک کا یک طرفہ عدالتی قتل کیا جا رہا ہے اور جیل میں یاسین ملک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے معاملے کو فوری عالمی عدالت میں لے جانا چاہئیے۔ یاسین ملک کو کشمیریوں کی آزادی کی تحریک چلانے کی سزا دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں