نگران آئے تو پیٹرول 70 روپے لیٹر مہنگا ہوگا، اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے: وزیر داخلہ


 

بھاولپور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت آئی تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہو گا، ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

مریم نواز کی اپنے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نا اہل ٹولے نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، اگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا تو لوگوں کے مسائل بڑھ جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے عدالت رات 12 بجے لگی، کاش! ہمارے لیے دن 12 بجے بھی عدالت لگتی۔ انہوں ںے واضح طور پرکہا کہ ن لیگ کا ابھی تک کسی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جن حالات میں پابند سلاسل کیا گیا وہ بڑا نامناسب تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ن لیگ عدم اعتماد کے حق میں اتنی پرجوش نہیں تھی۔

علیم خان نے ایک ارب روپیہ پی ٹی آئی پر لگایا تو کمایا بھی ہے، فیاض الحسن چوہان

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جب یہ گلی محلوں میں آئیں گے تو لوگ ان  سوال پوچھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر پرمسلم لیگ ن کاعظیم الشان جلسہ ہو گا، پی ٹی آئی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، مریم نوازبہاولپور جلسے سے خطاب کریں گی۔

دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے، رانا ثنااللہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، حکومت نے عمران خان کو بھرپور سیکیورٹی دی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں