انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کرانیکا اختیار صرف حکومت کے پاس ہے: مریم اورنگزیب

انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کرانیکا اختیار صرف حکومت کے پاس ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اندر کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کرنا چاہتے ہیں، قوم معاف نہیں کریگی: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان اپنی نا اہلی کی وجہ سے اقتدارسے نکالے گئے ہیں، الیکشن کرانے کا اختیار صرف حکومت کے پاس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے بھی 126 دن کا دھرنا دے چکے ہیں، شہریوں کے تحفظ کی خاطر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے اندر کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان: فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو الیکشن کیوں نہیں کرائے؟


متعلقہ خبریں