ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس: عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی شرکت

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس: عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی شرکت

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں۔

کورونا سے بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

ہم نیوز نے اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ اور ڈی جی ہیلتھ رانا صفدر بھی شریک ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر سے 194 ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں۔

کورونا: سرکاری و نجی دفاتر کے عہدیداروں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت

ترجمان وفاقی وزارت صحت کے مطابق ’امن کیلئے صحت اور صحت کیلئے امن‘ کے موضوع پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل حکومت پاکستان کا وژن اسمبلی اجلاس میں واضح کریں گے۔

ہم نیوز کو وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر صحت شرکائے اجلاس کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان کی مربوط حکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔

کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں: وفاقی وزیر صحت

ترجمان کے مطابق جنیوا میں قیام کے دوران طے شدہ شیڈول کے تحت وفاقی وزیر صحت مختلف ممالک کے شریک مندوبین و وفود سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا اور انسانی صحت کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے ممکنہ حد تک فائدہ اٹھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں