ابرارالحق کا ایک اور گانا چوری ہو گیا: بھارتی فلمساز کرن جوہر کو قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا

ابرارالحق کا ایک اور گانا چوری ہو گیا: بھارتی فلمساز کرن جوہر کو قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا

لاہور: ممتاز پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے کو بھارتی فلمساز و ہدایتکار کی جانب سے چوری کیے جانے پہ سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بھارت نے پاکستانی گانے کی ویڈیو چوری کر لی

پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے اس بات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

بھارتی پروڈکشن ہاؤس ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا

اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے کہا کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی فلم جگ جگ جیو میں ابرارالحق کا مشہور گانا نچ پنجابن نچ کو بنا کسی اجازت یا حقوق لیے ہوئے شامل کر لیا ہے۔

ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر سونو نگم کی آنکھیں بھر آئیں

ابھی گزشتہ دنوں ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کا مشہور گیت بوہے باریاں کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا تھا جب کہ اس سے قبل گلوکار شجاع حیدر کے کے گانے پیرا وے پیرا کو بھی چرا کر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا لیا تھا جب کہ یہ گانا 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔

ممتاز گلوکار ابرار الحق نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرن جوہر کو اپنی فلموں میں گانے چوری کرکے شامل نہیں کرنے چاہئیں۔

بھارتی گلوکارہ کی ‘’مہندی‘‘ پاکستانی‘‘ گاگر‘‘ کی نقل،سوشل میڈیا پیچھے پڑ گیا

ہم نیوز کے مطابق ابرار الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کا چھٹا گانا ہے جو بھارتی فلم سازوں نے چوری کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں