اسٹیٹ بینک کا شرح سود  بڑھانے کا امکان،آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے آئیں گے، مفتاح اسماعیل

فائل فوٹو


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک  کا شرح سود  بڑھانے کا امکان ہے، 6 فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو۔

20 ہزارارب روپے قرض تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، آج ہم یوٹیلٹی اسٹور پرآٹا گھی سستا دے رہے ہیں، 190ملین  پاؤنڈ کسی کو واپس کر دیے، بتائیں نا، راولپنڈی کے رنگ روڈ کا پلان  کو کیوں تبدیل کیا گیا،  دو کروڑ افراد غربت کے نیچے گئے، اس کا جواب کون دے گا، آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، عمران خان نے  سب کیا۔

عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہا کچھ لائسنس بزدار نے اور کچھ دوسرے لوگوں ںے بیچے ہیں۔ شہباز شریف نے دس سال میں ایک بھی لائسنس نہیں بیچا۔ انہوں ںے تین سال میں سولہ لائسنس بیچے ہیں۔ عمران خان  نے فرح گوگی کو  ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی، اور اس سے پیسے لینے کا کہا تھا،  فرح گوگی دبئی کیوں بیٹھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں میرے خلاف تحقیقات کروائی گئیں،بے گناہ ثابت ہوا، شہباز شریف

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچایا، اس بار بھی عمران خان دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچائیں گے۔ عمران خان نے جب ماضی میں دھرنا دیا تو چینی  وفد پاکستان نہیں آیا، عمران خان ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے آخری مرحلے کے لیے دوحہ جارہا ہوں ملک میں جو بات نہیں ہورہی وہ دوحہ میں کرنا پڑ رہی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات  سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے۔ عمران خان اور شوکت ترین کے فارمولے سے 150 روپے بڑھانے پڑیں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے عوام کوریلیف  دینا ہی مقصد ہے۔ ہم سبسڈیز کو ایک سے ڈیڑھ ماہ تک لے کر چلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ملک کی کوئی فکر نہیں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے میں لگا رہے، عمران خان کی حکومت میں ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا ئی گئیں، عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے، شوکت ترین بتائیں کہ سبسڈی کی مد میں پیسے کہاں چھوڑے ہیں؟


متعلقہ خبریں