تامل ناڈو: پولیس فائرنگ سے11 افراد ہلاک،کشیدگی بڑھ گئی

پولیس کی فائرنگ کے باعث ہلاکتیں، تامل ناڈو کے شہر میں کشیدگی | urduhumnews.wpengine.com

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تانبا پگھلانے والی فیکٹری کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تامل ناڈو کے جنوبی ضلع میں برطانوی کمپنی ’ویدانتا‘ کے مقامی کارخانے ’اسٹرلائٹ کاپر‘ کی توسیع کے خلاف سراپا احتجاج لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کی تھی۔

پولیس ذرائع کا دعوی ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے ضلعی کلیکٹوریٹ پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس مرحلے پر پولیس نے گزشتہ 100 روز سے احتجاج کرتے افراد پر فائرنگ کر دی۔

پولیس فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے باعث علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

حالات سے نمٹنے کے لئے متاثرہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں