لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، اسلام آبادکاریڈ زون سیل


وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی  کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے  حقیقی آزادی مارچ  کے پیش نظراسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آج رات تک ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا۔ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔پولیس ،ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی طلب کیے جائیں گے ۔

آج رات سے دیگر صوبوں سے نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ آج ہی  قیدی وینز،واٹر کینن اور دیگر سامان پولیس کو فراہم کر دیا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں