پاکستانی معیشت کیلئے سی پیک بہت اہم ہے، حکومت منصوبے کے متعلق سنجیدہ ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

بیجنگ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے سی پیک منصوبہ بہت اہم ہے، موجودہ حکومت سی پیک منصوبے کے متعلق بہت سنجیدہ ہے۔

سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہ کہ سی پیک منصوبے سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

بھاشا ڈیم منصوبے کو سی پیک سے منسلک کر دینا چاہیے، وزیر اعظم

بلاول بھٹو نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں،
چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں