حکومت کا پی ٹی آئی کے 700 افراد کو گرفتار کرنے کا منصوبہ ہے، فواد چودھری

مریم نواز کا جلسہ ناکام ہو گیا، ان کے پاس کوئی بیانیہ نہیں: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ گیدڑ بھبھکیوں سے معاملہ حل نہیں ہو گا، حکومت کا سات سو افراد کو گرفتار کرنے کا پلان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، مارچ ہر صورت ہو گا، لاٹھی اور گولی سے معاملہ نہیں رکے گا، حکومت کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چناب، جہلم اور اٹک کا پل بند کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب سے شہری اسلام آباد پہنچیں گے، کراچی، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کو بھی اسلام آباد بنائیں گے، ملک کا سیاسی بحران حل ہوا تو ہی معاشی بحران حل ہو گا۔


متعلقہ خبریں