اسلام آباد مارچ اور دھرنا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا ابتدائی پلان تیار


اسلام آباد مارچ اور دھرنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا نے ابتدائی پلان تیار کر لیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  پشاور،اسلام آباد موٹر وے پر قافلوں کیلئے صوابی انٹر چینج سنٹر پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے قافلے دوپہر 12 بجے چارسدہ انٹر چینج پر جمع ہوں گے۔

پشاور سے قافلے کی قیادت ڈپٹی اسپیکر محمود جان،ایم این اے شوکت علی کریں گے، ملاکنڈڈویژن،نوشہرہ،خیبر،مہمند اضلاع سے قافلے صوابی انٹر چینج پر جمع ہوں گے۔ صوابی انٹر چینج سے مشترکہ قافلوں کے قیادت وزیراعلیٰ محمود خان،پرویز خٹک کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان پشاور سے ہی اسلام آباد مارچ کیلئے روانہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان: فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں،عمران خان

ڈی آئی خان سے ملحقہ اضلاع کے قافلے صبح 8 بجے نکلیں گے، ڈی آئی خان،ٹانک،وزیرستان،بنوں لکی کے قافلے ہکلہ انٹر چینج پہنچیں گے۔

ہزارہ ڈویژن سے قافلے برہان انٹر چینج پر جمع ہوں گے، قافلوں کی قیادت عمر ایوب،مشتاق غنی،اعظم سواتی کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قافلوں کی روانگی شیڈول میں رد وبدل ہو سکتا ہے،ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔


متعلقہ خبریں