سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں  پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں