میران شاہ: فوجی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید


راولپنڈی: میران شاہ میں فوجی چوکی پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید سپاہیوں میں ظہور خان اور رحیم گل شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

آئی آیس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا ہے جب کہ اس وقت علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کوخراج تحسین اور جام شہادت نوش کرنے والے سپاہیوں ظہور خان اور رحیم گل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

بھارتی فوج کی دہشتگردی، اپریل میں 26 کشمیری شہید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔


متعلقہ خبریں