وزیراعظم شہباز شریف نے کل ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ن لیگ کا اہم اجلاس: آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں ن لیگ قومی امور کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوص کر کے اسے ترتیب دے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا جب کہ ن لیگ کے اراکین کی تجاویز و آرا پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

واضح رہے کہ آج بھی ن لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز نے شرکت کی تھی جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں