تائیوان پر چینی جارحیت ہوئی تو طاقت سے دفاع کریں گے، جو بائیڈن

جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان پر کسی بھی چینی جارحیت کے نتیجے میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اس کا دفاع کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نےجاپان کے دورے کے موقع پر کہا کہ چین تائیوان کے قریب جنگی جہازوں کی پروازوں سے خطے کا ماحول خراب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تائیوان پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب میں اس کے دفاع کا وعدہ کیا ہے اور وقت آنے پر اس وعدے کو نبھائیں گے۔

روس یوکرین میں نسل کشی کر رہا ہے، جو بائیڈن

جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ چین معاملات کو اس نہج تک نہیں لے کر جائے گا۔


متعلقہ خبریں