عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پر راضی نہیں، یہ فیصلے نہیں کر سکتے تو لندن والے کو آجانا چاہیے: شاہ محمود

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پر راضی نہیں، یہ فیصلے نہیں کر سکتے تو لندن والے کو آجانا چاہیے: شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ابھی تک اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات پر راضی نہیں ہیں، کیا انہیں دکھائی نہیں دے رہا کہ ملک کس طرف جا رہا ہے؟ دکھائی یہ دے رہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کو فوقیت دے رہے ہیں۔

انتخابی نتائج کے متعلق پیشنگوئی نہیں کرسکتا، فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے: عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، یہ مسلط کردہ حکومت ہے، فیصلے اسٹیبلشمنٹ نے نہیں حکومت وقت نے کرنے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان سے اور یہ پیپلزپارٹی سے مخلص نہیں ہیں، وزیراعظم ایک خط صدرکو لکھ کر ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں لیکن وزیراعظم تو معاشی فیصلے بھی نہیں کر پا رہے ہیں، کس کا کیا کردار ہے؟ سب کے سامنے ہے۔

ن لیگ کا اہم اجلاس: آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنیوالی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سےعلیحدگی کے فیصلے پرتقسیم تھی، حمزہ شہباز کے پاس پنجاب میں اکثریت نہیں ہے، پنجاب اگران کے ہاتھ سے چلا جاتا ہے توان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، ملک کے مفاد میں یہی بہترہے کہ اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کل ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے پروگرام میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، اگریہ فیصلے نہیں کر سکتے تو پھر لندن والے کو واپس آجانا چاہیے، یہ لندن کیوں جاتے ہیں؟ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔


متعلقہ خبریں