پولیس میری گرفتاری کے لئے گھر کے باہر پہنچ گئی ہے، حماد اظہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پولیس مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے میرے گھر موجود ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کھیل کا آغاز ہو گیا ہے ہم اس کو آخر تک پہنچا کر دم لیں گے، سیاسی کارکنان کو گھروں میں داخل ہو کر گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم تشدد سے بچنا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گرفتاری کے لیے چار سرکاری گاڑیاں ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں