لاہور:پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون، فائرنگ سےپولیس کانسٹیبل جاں بحق


لاہور کے علاقے ماڈل ٹاورن میں پولیس آپریشن کے دوران گھر کی چھت سے فائرنگ میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ریڈ کیا جا رہا تھا۔ اس دوران تحریک انصاف کے کارکن کے گھر کی چھت سے فائر کیا گیا  پولیس نے ساجد بخاری کی رہائش گاہ 112 سی ماڈل ٹاون پر ریڈ کیا تھا۔

کانسٹیبل کمال احمد کو چھاتی میں گولی لگی جسے اسپتال لے جایا گیا جو جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں باپ اور بیٹا کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ باپ بیٹا فائرنگ کا اعتراف کررہے ہیں، فرانزک کے بعد ملزمان کی نشاندہی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ سے پہلے کریک ڈاون،پی ٹی آئی رہنماوں کے گھروں پر چھاپے

پولیس ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل کمال تھانہ ماڈل ٹاون میں فراض سرانجام دے رہا تھا۔کانسٹیبل  نے اپریل 2007 میں پولیس فورس جوائن کی تھی۔ کانسٹیبل کمال گرین ٹاون بلاک نمبر 3 کا رہائشی تھا۔  انہوں نے سوگواران میں 3 بیٹے 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاں بحق کانسٹیبل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے پنجاب کے مختلف شہروں میں  پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی  رہنماوں اور  کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں