کینز فیسٹول میں پاکستانی فلم کی دھوم، جیوری نے کھڑے ہو کر داد دی


پاکستان فیچر فلم ’جوئے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کینز میں سب کے دل جیت لیے، نمائش کے بعد جیوری نے ٹیم کو کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا، یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی فلم کان فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کی گئی ہو۔

انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر تالیوں کی گونج میں پاکستانی فنکاروں کو خوشی سے جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


‘جوئے لینڈ’ کی اسکریننگ کے موقع پر سینئر اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی سمیت فلم کے ہدایت کار صائم صادق، فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

جبکہ اداکارہ ثروت گیلانی نے کینز کے ریڈ کارپٹ کے لیے پاکستانی پرچم کے ہرے رنگ کا انتخاب کیا جسے انہوں نے ایک خواب پورا ہونے کے مترادف قراردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)


پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ثانیہ سعید بھی خوبصورت مشرقی لباس میں نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Saeed (@thesaniasaeed)

ٹرانسجنڈر پر بنائی گئی صائم صادق کی فلم ‘جوئے لینڈ’ کو کان فلم فیسٹیول 2022 میں ‘ان سرٹن ریگارڈ’ کیٹگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ صائم صادق کا یہ پہلا اعزازنہیں، اس سے قبل 2019 میں ان کی شارٹ فلم ‘ڈارلنگ’ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں