سندھ میں دفعہ 144 نافذ، جلسے ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی

فیض آباد میں پھر دھرنے کا اعلان

فائل فوٹو


محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سندھ بھر میں جلسے، جلوس ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا۔آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی دی گئی۔کسی بھی اجتماع یا مظاہرہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔30روز کیلئے ہر طرح کی ریلی نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق  سیاسی اور دیگر عناصرکارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔سڑکوں شاہراہوں کو بلاک اور دھرنا یا اجتماع کیاجاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ صورتحال کی وجہ سے عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی۔ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اسی دن پی ٹی آئی نے کراچی کے مختلف مقامات پر جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں