شریف خاندان، ن لیگ اور گلوبٹ جتنا مرضی زور لگا لیں مارچ رکنے والا نہیں، پرویز الہی


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پی ٹی آئی رہنماوں کے گھر چھاپوں پر شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ گھروں پر پولیس دہشتگردی جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیے، اور کہا کہ کسٹوڈین آف ہاوس میرا فرض ہے میں ایم پی اے کے حقوق کی حفاظت کروں، جن ایم پی ایز کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے وہ ان چھاپوں کی وڈیو بنا لیں، ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا، شریف خاندان، ن لیگ اور گلوبٹ جتنا مرضی زور لگا لیں مارچ اب روکنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


متعلقہ خبریں