اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بحال رہے گی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف پرائیوٹ اسکولز نے بھی کل چھٹی کا اعلان کیا ہے اور جاری امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہر صورت جائیں گے، نیوٹرلز اور ججز کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے اور شہر کے داخلی راستوں کی بندش کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں