شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر فون آ گیا


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خطاب سے پہلے ایک مرتبہ پھر شاہ محمود قریشی کو فون آ گیا۔

پشاور میں نوجوانوں سے خطاب کے لیے عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے ہمراہ بیٹھے ہی تھے کہ اتنے میں شاہ محمود قریشی کو کسی کا فون آ گیا۔

کل فون کال کس کی تھی نہیں بتا سکتا، شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ اتوار کی شام کو پشاور میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان سے کچھ دیر قبل عمران خان کے ساتھ بیٹھے شاہ محمود قریشی کو کسی کا فون آیا، جس پر عمران خان انہیں یہ فون کال سننے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ فون بند کر دیں، مگر اس کے باوجود شاہ محمود قریشی نہ صرف یہ فون کال سنی بلکہ اس کے بعد عمران خان کے کان میں کہا کہ وہ پھر آپ کو ٹریپ کر دیں گے۔

یہ سن کر عمران خان نے جواب دیا کہ کر لیں، کر لیں۔

بعد ازاں بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں جب شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود آپ نے جو فون کال سنی وہ دھمکی تھی یا پیغام تو ان کا جواب تھا کہ وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی دہشت گردی سے قوم کو غلام نہیں بنایا جاسکتا، شہباز شریف کی یاسین ملک کے جعلی مقدمے کی مذمت


متعلقہ خبریں