بوڑھی عورت کو ’قتل‘ کرنے کے جرم میں بھیڑ کو تین سال قید کی سزا


سوڈان میں ایک بھیڑ کو بوڑھی عورت کو ٹکر مار کر ’قتل‘ کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع جنوبی سوڈان میں پیش آیا جہاں رام نامی بھیڑ نے بوڑھی خاتون کے سر پر ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں چل بسی۔

ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بھیڑ کا مالک خاتون کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر پانچ گائیں فراہم کرے۔

سوڈان ٹوڈے اخبار کے مطابق جنوبی سوڈان کی جھیلوں کی ریاست رومبیک پولیس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد رام کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

بھیڑوں نے رونالڈو کو گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا

مبینہ طور پر رام نے خاتون پر حملہ کیا ہے اور مرنے سے پہلے اس کے سینے پر کئی بار سر کے بٹ مارے۔

لیکس اسٹیٹ کے روایتی قوانین کے تحت کسی بھی پالتو جانور کو جو کسی شخص کو قتل کرتا ہے اسے مقتول کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں