رانا ثنا اللہ کا اپنا کرمنل ریکارڈ ہے، تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا: فواد چودھری

حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کا اپنا ایک کرمنل ریکارڈ ہے، اکیلے پریس کانفرنس کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، پورا جتھا لے کر بیٹھے۔

عمران خان کو آنے دیں، لانگ مارچ حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ کابینہ کوحق حاصل نہیں کہ وہ ایک پر امن احتجاج کو روکنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے، کل اس کی سماعت ہے۔

اسلام آباد ہر صورت جائیں گے، نیوٹرلز اور ججز کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ ضرور ہوگا اور پرامن ہوگا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔


متعلقہ خبریں