عمران خان کا ڈی چوک آنے کا اعلان



 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک آنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سری نگرہائی وے سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچوں گا۔ قوم کے پاس موقع ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں امریکہ کے غلام ہیں، یہ اس لیے مسلط کئے گئے ہیں کیونکہ یہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں،ملک کی آزادی کی جدو جہد کرنا جہاد ہے، ہمیشہ کیلئے ان چوروں سےبھی آزاد ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب پاکستان میں 400 ڈرون حملےہورہےتھےتویہ دونوں غلام بیٹھےہوئےتھے، ان میں ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ کوکہنےکی جرات ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ باہر کے جو سامراج ہیں وہ اس طرح کے لوگ چاہتے ہیں، یہ پیسےکےغلام ہیں۔ جن ملکوں میں ان کےپیسے پڑے ہوئے ہیں یہ ان کے غلام ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کل صوابی سے جلوس کی قیادت کریں گے۔ وہ پشاور سے صوابی بذریعہ ہیلی کاپٹر جائیں گے۔

پی ٹی آئی مارچ کسی صورت اسلام آباد نہیں پہنچے گا، 10 بندے بھی اٹک پل کراس نہیں کرسکیں گے: وزیر داخلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں ہیلی پیڈ کا معائنہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، رکاوٹیں، جذبہ و جنون کا راستہ نہیں روک سکتی ہیں۔

اسلام آباد ہر صورت جائیں گے، نیوٹرلز اور ججز کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق علی محمد خان نے کہا کہ قوم نے انقلاب کا فیصلہ کر لیا ہے اور آزادی مارچ اپنے اہداف حاصل کر لے گا۔


متعلقہ خبریں