فلم و ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا

فلم و ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا

راولپنڈی: فلم اور ٹی وی کے معروف سینیئر اداکار آغا سجاد کشور کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں ہوا۔

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں مرحوم اداکار کے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ مرحوم اداکار کی نماز جنازہ شاہ دی ٹالیاں قبرستان میں ادا کی گئی۔

مرحوم سجاد کشور فلم و ٹی وی کے ممتاز اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 60 سالہ طویل کیریئر کے دوران لاتعداد فلموں و ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ پی ٹی وی کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامے وارث میں ان کا کردار آج تک ناظرین کے اذہان پر نقش ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے آغا سجاد کشور کو ان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں