امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ،18 بچوں سمیت21 افراد ہلاک


 امریکی ریاست ٹیکساس  کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 18 طالبعلم سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے  یوویلدے کے ایک اییلمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان اسلحہ لے کر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں 18 کم سن بچوں اور ایک ٹیچر سمیت 21 افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی

فائرنگ سے 13بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 5 سے 11 سال کے درمیان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق18 سالہ حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے  صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور نے اسکول پر حملے سے قبل اپنی دادی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ اس نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بندوق رکھنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کانگریس پر دباؤ ڈالیں کہ بندوق رکھنے کے حوالے سے موزوں رولز بنوائے۔

یہ بھی  پڑھیں:نیویارک میں سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

درد ناک حملے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ واقعے پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہیہ 2012 کے بعد امریکہ میں کسی اسکول پر ہونے والا اب تک کا بدترین حملہ ہے۔ 2012 میں سینڈی ہوک میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جس میں 20 بچے اور عملے کے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں