پٹرول اسٹیشن پرپٹرول ہے نہ اے ٹی ایم میں کیش،محمد حفیظ سیاستدانوں پر برس پڑے

Valuable Goods Stolen From Mohammad Hafeez's Suitcase

سابق قومی کرکٹرمحمد حفیظ  ملک کی موجودہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے۔

ا نہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ لاہورمیں کسی پٹرول اسٹیشن پرپٹرول دستیاب نہیں، اے ٹی ایم مشینوں میں کیش نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سوال  کای ہے کہ سیاسی فیصلوں سےعوام کا نقصان کیوں کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث  ملک بھر  کے مختلف شہروں میں راستے بند کر دیے گئے۔

راستوں کی بندش، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ اور بد امنی کے خدشے کے پیش نظر آئل کمپنیز نے پنجاب میں تیل کی ترسیل روک دی ہے۔


متعلقہ خبریں